بیل خاتون کر ٹکر مار رہا ہے
مشتعل بیل نے خاتون کو ٹکر مار دی، ویڈیو دنیا بھر میں پھیل گئی
خاتون سیل فون میں مگن اطراف سے بے خبر تھی، بیل سے بچنے کے لیے بھاگ نہ سکی
ایک بپھرے ہوئے بیل کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا جس میں اس نے خاتون کو ٹکر مار کر موت کے قریب پہنچا ڈالا۔ خاتون سیل فون میں مگن اطراف سے بے خبر تھی اور خود کو بیل سے بچانے کے لیے بھاگ نہ سکی۔
فوٹیج میں خوفناک واقعہ دکھایا گیا جس میں ایک بیل نے خاتون پر حملہ کردیا۔ حملے کی زد میں آکر خاتون تقریباً ہلاکت کے قریب پہنچ گئی۔ منظر افراتفری کا تھا۔ لوگ ہر طرف بھاگ رہے تھے اور بیل کے راستے سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان ایک خاتون اپنے فون میں مگن رہی اور آنے والے خطرے سے غافل رہی۔ بیل کو ایک آسان ہدف نظر آیا اور اس نے پوری طاقت سے خاتون پر حملہ کردیا۔
موقع پر موجود دیگر لڑکوں نے بیل کا دھیان بٹانے کی کئی کوششوں کے بعد لڑکی کی جان بچائی اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی ہڈیاں فریکچر ہوگئیں۔