27 ستمبر 2023 کی یہ تصویر پاکستانی فنٹیک 'ابھی' کے سی ای او اور شریک بانی عمیر انصاری (بائیں) اور ویزا کے سینئر نائب صدر شہباز خان کی ہے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ ادائیگیوں کو متعارف کرانے کے لیے شراکت کا اعلان کیا۔ (تصویر بشکریہ: ابھی)

ویزا کا امارات میں رقوم کی ہموار ترسیل کے لیے پاکستانی فنٹیک کے ساتھ معاہدہ

معاہدے سے مالی شمولیت کے فروغ اور ادائیگی کا نیا طریقہ اپنانے میں تیزی آنے کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیمنٹ کارڈ سروسز فراہم کرنے والی دنیا کی معروف کثیر قومی کمپنی ویزا انکارپوریشن نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات میں ییلو پیپر کے ہمراہ ایک پاکستانی فنٹیک 'ابھی' کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ رقم کی اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ ادائیگیاں متعارف کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ویزا کی طرف سے جاری کردہ ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس تعاون کا مقصد یہ ہے کہ جدت طرازی، مالی شمولیت کے فروغ اور کمرشل اینڈ منی موومنٹ سلوشنز (سی ای ایم ای اے) کے خطے میں ادائیگی کا نیا حل اپنانے میں تیزی لا کر مالیاتی منظر نامے میں انقلاب لایا جائے۔

سی ای ایم ای اے کے سینئر نائب صدر اور کمپنی کے سربراہ شہباز خان نے ایک بیان میں کہا، "لوگ اپنی اجرت تک تیز اور زیادہ لچکدار رسائی چاہتے ہیں۔"

"منی ٹریولز: 2023 ڈیجیٹل ریمیٹینس ایڈاپشن،" کے عنوان سے ویزا نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ایک مطالعے کا ذکر کیا جس میں انکشاف ہوا کہ خلیجی ملک میں ایک سروے میں شامل صارفین میں سے تقریباً 70 فیصد بین الاقوامی سطح پر رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ڈیجیٹل ایپس کا رخ کر رہے تھے جبکہ عالمی سطح پر یہ تعداد 53 فیصد تھی۔

اس مطالعے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری ادائیگی کا جدید تجربہ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ یہ صارفین کو رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے فوری، قابلِ اعتماد اور کفایتی طریقے کی سہولت دے گی۔

ابھی کے شریک بانی اور سی ای او عمیر انصاری نے کہا، "جب ہم ویزا کے ساتھ اس سفر کا آغاز کر رہے ہیں تو ہم ابھی میں صرف ایک تکنیکی جست نہیں لگا رہے بلکہ یہ جست زیادہ مالی شمولیت اور ایک پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف ہے۔ ویزا ڈائریکٹ کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ہم مالیاتی خدمات کو جمہوری اور متحدہ عرب امارات میں ہر ایک کے لیے لین دین کو ہموار، حقیقی وقت میں اور محفوظ بنا رہے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ماحولیاتی نظام میں بس ایک اپ گریڈ نہیں ہے، یہ سب کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔"

ییلو پیپر نے بھی کہا اس تعاون کا مقصد خطے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل کے نفاذ کو تیز کرنا ہے۔

ییلو پیپر میں سی ای ایم ای اے کے علاقائی سربراہ نیٹ شیئر نے کہا، "اس شراکت داری کے ذریعے ہم ایک ہموار اور مضبوط ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں جو یو اے ای میں صارفین کے لیے سیکیورٹی، رفتار اور سب سے بڑھ کر سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔"

ویزا انکارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مقیم ابھی اپنے وژن کے ذریعے اس کے ساتھ متحد ہے تاکہ ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس کے اصولوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مالی طور پر محروم آبادی اور مرکزی دھارے کی مالیاتی خدمات کے درمیان فرق کو ختم کیا جائے۔

جبکہ ابھی اور ویزا اپنی مشترکہ کوششوں اور جدت طرازی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تو پاکستانی فنٹیک ایک آئندہ اقدام کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے جس کا نام ہے "بھیجیں ابھی ادائیگی بعد میں"۔ یہ سروس افراد کو بااختیار بنائے گی کہ وہ اپنی کمائی ہوئی اجرت کی رقم بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار بھیجیں جس سے مالیاتی طور پر بااختیار بنانے اور سرحد پار رابطے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

چونکہ متحدہ عرب امارات میں موبائل اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے تو ویزا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تمام لین دین آسان، قابلِ رسائی اور محفوظ ہوں چاہے ادائیگی کے لیے استعمال ہونے والا طریقہ کوئی بھی ہو۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں