طیارے میں پیدا ہونے والا نومولود

سعودی طیارے میں بچے کی پیدائش، بنگلہ دیشی ماں کو جدہ ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے 30 کی دہائی کی عمر کی بنگلہ دیشی خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی اور ان کی جان کو بچا لیا ۔ بنگہ دیشی خاتون کے ہاں تبوک سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ تبوک سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ ملنے کے فوراً بعد آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے ایئرپورٹ کی میڈیکل اور ایمبولینس کو طلب کیا۔ طیارے کے پائلٹ کو قریبی ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کی گئی۔ فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک پورٹل پر اس طرح کے ہنگامی حالات میں طبی امداد کے لیے اہل سعودی خاتون پیرا میڈیکس سمیت ایک طبی ٹیم فراہم کی گئی تھی۔ کیس کا جائزہ لیا گیا اور خاتون اور نومولود بچی کو تمام ضروری ہنگامی خدمات فراہم کی گئیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے ماں اور نومولود کی حالت مستحکم ہونے کو یقینی بنایا اور پھر انہیں ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے مملکت میں پہلے ایئرپورٹ کے طور پر سعودی خواتین پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد سعودی خواتین پیرامیڈکس کو ہنگامی اور نازک معاملات کے لیے طبی خدمات فراہم کرنا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں