AL HADATH, a news channel specialising in real-time updates on current events from the Arab region and around the world, announces its operational expansion in the Middle East and North Africa (MENA). (Supplied)

الحدث ٹی وی چینل کی ریاض سے براہ راست نشریات کا آج سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ چینل کے برادر ٹی وی چینل ’الحدث‘ نے آج ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے اپنی براہ راست نشریات کا آغاز کردیا ہے۔

الحدث ایک خصوصی نیوز چینل ہے جس نے دبئی شہر سے جمعرات 12 جنوری 2012ء کو نشریات شروع کیں تھیں۔ یہ خطے میں ہونے والی تمام تازہ ترین تبدیلیوں کی مسلسل کوریج اور ’ریئیل ٹائم‘ تازہ ترین تفصیلات پیش کرتا ہے۔

الحدث نیوز روم کے اندر کام کا طریقہ کار تازہ ترین پیش آنے والے واقعات کی لائیو کوریج پرکام کرتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں