سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: انسٹاگرام

صدارتی انتخابات امریکی تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو خون ریزی ہوگی، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کس بات کا حوالہ دے رہے تھے، کیونکہ انہوں نے یہ بیان امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصروں کے درمیان دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بطور ممکنہ ریپبلکن نامزد امیدوار اپنی پوزیشن حاصل کرنے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے صدارتی انتخابات امریکی ہسٹری کی سب سے اہم تاریخ ہو گی، ساتھ ہی انہوں نے وائٹ ہاؤس کے لیے اپنی مہم کو ملک کے لیے ایک اہم موڑ بھی قرار دیا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ستتر (77) سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بدترین صدر قرار دیتے ہوئے ونڈالیا اوہائیو میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ نومبر کی تاریخ کو یاد رکھیں، مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے ملک کی سب سے اہم تاریخ ہونے جا رہی ہے۔

میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہو گیا تو وہ ان کاروں کو فروخت کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ (آٹو انڈسٹری) سب کے لیے خونریز ثابت ہو گا، اور یہ تو کم سے کم ہے، یہ پورے ملک کے لیے خونریز ثابت ہو گا لیکن وہ (چینی) ان گاڑیوں کو فروخت نہیں کر سکیں گے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے یہ دلیل دیتے ہوئے امریکا سے باہر بننے والی کاروں پر سو فیصد ٹیرف کا وعدہ کیا کہ گھریلو آٹو مینوفیکچرنگ کو صرف اس صورت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا جب وہ منتخب ہو جائیں گے۔

روایتی طور پر ڈیموکریٹ کو ووٹ دینے والے اقلیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے ہفتے کو انہوں نے ایک بار پھر بارڈر کے حوالے سے بات کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کو ورک پرمٹ دے کر بار بار افریقی نژاد امریکی ووٹروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اس سے افریقی نژاد امریکیوں اور ہسپانوی امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں