أمراض القلب

برطانیہ میں "اسمارٹ" آلہ متعارف، علامات سے قبل امراضِ قلب کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والا ایک آلہ متعارف کرایا گیا ہے جو امراض قلب میں مبتلا افراد کی شناخت علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی کر سکتا ہے۔

یہ انقلابی آلہ جنرل فزیشن کے ریکارڈز کی جانچ کرتا ہے تا کہ "ریڈ فلیگز" یا خطرے کے اشاروں کو تلاش کیا جا سکے۔ ان سے یہ واضح ہو سکتا ہے کہ آیا مریض کو دل کی بے قاعدگی یا تیز رفتاری (Atrial Fibrillation) کے خطرے کا سامنا ہے۔

برطانوی فوج کے سابق کیپٹن جون بینگلی نے اس آلے کی آزمائش میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی ممنون ہوں کہ میرے 'ایٹریل فبریلیشن' میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ بینگلی کے مطابق اب وہ روزانہ دوا کی صرف "دو گولیاں" کھاتے ہیں تا کہ دل کے دورے کے بڑھتے خطرے کو کم کر سکیں جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 'ایٹریل فبریلیشن' دل کی ایسی حالت ہے جو اکثر دل کی غیر معمولی اور تیز دھڑکن کا سبب بنتی ہے۔ اس حالت میں مبتلا افراد کو فالج کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں