ایک خاتون سیب کھاتے ہوئے

ہفتہ بھر روزانہ ایک سیب کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے

بڑی آنت کے مسائل سے دوچار اور ذیبطس کے مریض روزانہ ایک سیب کھاتے وقت ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ماہرین غذائیت موقع بہ موقع پھل اور سبزیاں بکثرت کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ ایسے میں "روزانہ ایک سیب کھائیں، ڈاکٹر کو بھول جائیں" والا قدیمی محاورہ فراموش ہوتا جا رہا ہے۔

چنانچہ مشہور غذائی ماہر لورین ماناکر(Lauren Manaker) نے خود پر ایک تجربہ کیا اور ایک ہفتے تک روزانہ ایک سیب کھایا تاکہ یہ جان سکیں کہ اس تجربے کے جسم پر براہِ راست کیا اثر ہوتا ہے۔

پریوینشن (Prevention) نامی ویب سائٹ پر اپنے ایک مضمون میں ڈاکٹر لورین ماناکر نے بتایا کہ ذاتی تجربہ شروع کرنے سے پہلے وہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کر رہی تھیں، کیونکہ یہ صرف ایک ہفتے اور ایک سیب کا تجربہ تھا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ چھوٹی مگر قابلِ ذکر تبدیلیوں پر حیران رہ گئیں۔

ڈاکٹر لورین ماناکر نے سب سے پہلے ہاضمہ کے معمولات میں بہتری محسوس کی۔ جسمانی توانائی کی سطح میں بھی استحکام رہا، خاص طور پر دوپہر کے وقت۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ مقررہ وقت پر سیب کھانے کے بعد انہیں خوشی محسوس ہوتی تھی۔ ڈاکٹر ماناکر نے واضح کیا کہ بطور غذائی ماہر وہ جانتی ہیں کہ زیادہ پھل کھانا متعدد مثبت صحت کے فوائد جیسے دل کی صحت میں بہتری اور کینسر کے خطرے میں کمی سے منسلک ہے۔

سیب

سیب میں غذائیت

امریکی وزارت زراعت کے مطابق، ایک درمیانے سائز کے سیب میں مندرجہ ذیل عناصر شامل ہوتے ہیں:

84 حرارے
صفر گرام چکنائی
20 اعشاریہ 6 گرام نشاستہ
2 اعشاریہ 38 گرام فائبر
صفر گرام پروٹین

سیب کے فوائد

سائنسی طور پر سیب کے متعدد فوائد ہیں جن سے صحت کو عمومی طور پر بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے:

ہاضمہ میں بہتری

سیب حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ غیر حل پذیر فائبر آنتوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے، جس سے قبض میں کمی آتی ہے۔ جبکہ سیب میں موجود پیکٹین فائبر پروبایوٹک کے طور پر کام کرتا ہے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے آنتوں میں مفید مند بیکٹیریا کو خوراک ملتی ہے، جو آنتوں کے مائیکرو بایوم اور مجموعی طور پر ہاضمہ کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

سیپ

توانائی لیول میں بہتری

سیب میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے، لیکن اس میں موجود فائبر خون میں شکر کی سطح کو تیزی سے بڑھانے سے روکتا ہے۔ شکر آہستہ آہستہ خون میں شامل ہوتی ہے، جس سے توانائی کا ایک پائیدار ذریعہ فراہم ہوتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس کی طاقت

سیب میں مضبوط نباتاتی مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں، جو خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم کیرسیٹین ہے، جو ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور سوزش کے خلاف کئی خصوصیات رکھتا ہے اور مدافعتی نظام کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ مرکبات زیادہ تر سیب کے چھلکے میں ہوتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ سیب کو اچھی طرح دھو کر مکمل طور پر کھایا جائے۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور غذا اپنانے سے جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس کم ہوتا ہے، جو کئی دائمی بیماریوں سے منسلک ہے۔

سیپ

دماغ کی صحت کی تقویت

سیب کے بارے میں دلچسپ تحقیقی شعبوں میں سے ایک دماغ کی صحت ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق سیب میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس، خاص طور پر کیرسیٹین، دماغی خلیات کو آکسیڈیٹیو اسٹریس اور سوزش سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں، جو عمر کے ساتھ ساتھ علمی صلاحیت میں کمی سے منسلک عوامل ہیں۔ اگرچہ سیب خود علمِ ادراک کی صحت کا جادوئی حل نہیں ہے، لیکن اس میں موجود غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس دماغ کے لیے صحت مند غذا کے ضمن میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔

اہم انتباہات

اگرچہ سیب زیادہ تر لوگوں کے لیے صحت مند انتخاب ہے، لیکن یہ سب کے لیے موزوں نہیں، خاص طور پر اگر زیادہ مقدار میں کھایا جائے۔ جو لوگ قابلِ عصبی کولن (IBS) یعنی آنتوں کے کسی مسئلے میں مبتلا ہیں، انہیں سیب کھانے سے پیٹ میں پھولنا، گیس یا درد جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب فوڈمیپس (FODMAPs) سے بھرپور ہوتا ہے، جو کاربوہائیڈریٹس کا ایک حصہ ہے اور بعض لوگوں کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کو آنتوں کا مسئلہ ہے، تو وہ شاید سیب کی کم مقدار برداشت کر لے، لیکن روزانہ ایک مکمل سیب کھانے سے مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ممکن ہے کہ وہ لوگ جنہیں ایک نایاب حالت "فرکٹوز کا ناقص جذب" (Fructose Malabsorption) (سیب اور دیگر پھلوں میں موجود قدرتی شکر کو صحیح طریقے سے جذب نہیں کر پاتا)لاحق ہے، انہیں سیب کھانے کی مقدار محدود کرنی پڑے۔ ان کے جسم کے لیے فرکٹوز، جو سیب میں بنیادی شکر ہے، اسے جذب کرنا مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہاضمے میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ سیب میں موجود فائبر قدرتی شکر کو متوازن رکھتا ہے، لیکن جو لوگ اپنے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں، جیسے ذیابیطس کے مریض، انہیں سیب کی مقدار اور اسے اپنی غذا میں شامل کرنے کے طریقے کا خیال رکھنا چاہیے۔ سیب کو پروٹین یا چکنائی کے ساتھ کھانا جیسے بادام کے مکھن یا پنیر کے ساتھ ،اس طرح یہ خون میں شکر کی سطح کو زیادہ مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں