ایک علامتی پینٹنگ جس میں 1848 میں فرانس میں غلامی کے خاتمے کو دکھایا گیا تھا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے غلامی سے متعلق کالا قانون متفقہ طور پر منسوخ

فرانس نے سنہ 1848 میں غلامی کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن سنہ 1685 میں لوئی چہادہ کا دستخط کردہ فرمان منسوخ نہیں کیا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی ایوان زیریں یعنی اسمبلی نے جمعرات کے روز ایک علامتی اور طویل عرصے سے زیر التوا اقدام کے تحت ستارہویں صدی کے اس قانون کو منسوخ کرنے کے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا ہے جو فرانسیسی نو آبادیات میں غلام بنائے گئے لوگوں پر لاگو ہوتا تھا۔

قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کے ایک نادر منظر میں کالا قانون یعنی بلیک کوڈ کو منسوخ کرنے کے مسودہ قانون کے حق میں 254 صفر سے ووٹ دیا۔ یہ وہ شاہی فرمان تھا جس پر سنہ 1685 میں لوئی چہاردہ نے دستخط کیے تھے۔

فرانس نے سنہ 1848ء میں ہی غلامی کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن کالا قانون باضابطہ طور پر منسوخ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ووٹنگ فرانس کے نو آبادیاتی ماضی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے گذشتہ ہفتے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر غلامی کے معاوضے کا خیال پیش کیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں