تعبيرية عن ارشادات الحماية من الزلزال - آيستوك

زلزلے کی صورت میں ماہرین کی تجویز کردہ ہدایات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وینیزویلا میں ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے اور جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن میں کچھ کے اثرات معمولی رہے اور بعض کا کوئی خاص نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تاہم وینیزویلا میں آنے والے زلزلوں کو اب تک سب سے زیادہ تباہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔ہفتے کے روز وینیزویلا کے شہری اور امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ دو مسلسل زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 920 سے زائد ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ملکی امدادی ٹیمیں اور سامان بھی پہنچنا شروع ہو گیا ہے، جو بدھ کی شام آنے والے ان زلزلوں کے دو روز بعد کا منظر ہے، جنہوں نے دارالحکومت کراکس اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

وینیزویلا کی یہ تباہی ہمیں فروری 2023 میں ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کی یاد دلاتی ہے، جس میں 50 ہزار سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایسے واقعات یہ واضح کرتے ہیں کہ زلزلے کے دوران اور اس کے بعد درست ردعمل جان بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر شدید زلزلوں کی صورت میں، جہاں ہر لمحہ اہم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق افراد کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے پہلے سے تیاری رکھیں اور ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ماہرین زلزلے کی صورت میں چند بنیادی اقدامات پر زور دیتے ہیں:

زلزلے کے دوران کیا کرنا چاہیے؟

پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور اردگرد کے لوگوں کو بھی گھبراہٹ سے بچائیں۔

فوراً عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ اندر رہنا نسبتاً زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

کسی مضبوط میز کے نیچے، دروازے کے مضبوط فریم یا اندرونی کونے میں جھک کر پناہ لیں، یہاں تک کہ جھٹکے ختم ہو جائیں۔

کھڑکیوں، بالکونیوں اور چھت یا دیواروں پر لگی بھاری اشیاء سے دور رہیں۔

سر اور چہرے کو ممکن حد تک محفوظ رکھیں، بہتر ہے کہ بازوؤں سے ڈھانپ کر جھکی ہوئی حالت اختیار کریں۔

اگر ممکن ہو تو بجلی، گیس اور دیگر توانائی کے ذرائع بند کر دیں۔لفٹ (ایلیویٹر) کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

اگر کوئی شخص گھر سے باہر ہو تو عمارتوں اور دیواروں سے ان کی اونچائی کے برابر فاصلے پر رہیں اور درختوں، بجلی کی تاروں اور دھاتی سائن بورڈز سے دور ہو جائیں۔

عوامی مقامات پر باہر نکلنے کے لیے جلدبازی نہ کریں تاکہ بھگدڑ سے بچا جا سکے، ایمرجنسی راستے تلاش کریں اور کسی بھی گرنے والی چیز سے دور رہیں۔

اگر آپ گاڑی میں ہوں تو غیر محتاط ڈرائیونگ سے گریز کریں، گاڑی کو سڑک کے دائیں جانب محفوظ جگہ پر روک دیں اور عمارتوں، دیواروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

امدادی گاڑیوں کے لیے راستہ کھلا رکھیں اور پلوں یا سرنگوں کے نیچے رکنے یا گزرنے سے بچیں۔

اگر زلزلے کے وقت آپ لفٹ میں ہوں تو قریبی منزل کے بٹن کو دبائیں، لفٹ رکنے پر فوراً باہر نکلیں اور تیزی سے محفوظ جگہ کی طرف منتقل ہو جائیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں