سعودی عرب : سرخ سعودی لومڑی کا اہم ماحولیاتی کردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سرخ لومڑی سعودی عرب کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے والا اہم جنگلی جانور ہے۔ یہ سرخ لومڑی گوشت خورجانور مانی جاتی ہے۔ 'شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو' میں اہمیت کا حامل جانور ہے۔

لومڑی کو عرب داستانوں میں ذہانت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ گوشت خور ہونے کی وجہ سے یہ چوہوں اور دوسرے رینگنے والے جانوروں کوکھاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے ماحولیاتی توازن کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں عام طور پر اسے 'ابو حسین' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور کینڈ نسل کی نمائندہ ہیں۔ یہ سعودی عرب میں سب سے بڑی جنگلی لومڑی ہے۔

یہ مفید جانور سعودی عرب کے صحراؤں، وادیوں اور وسیع میدانوں میں کسی بھی جگہ رہائش اختیار کر سکتی ہیں۔ شاہ سلمان رائل ریزرو میں بھی یہ رہائش کا حامل اہم جنگلی جانور ہے۔ رائل ریزرو میں یہ گوشت کے علاوہ سبزہ اور جنگلی پھلوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بناتی نظر آتی ہے۔

سرخ لومڑی کا دبلا پتلا ہونا، اس کی سرخ مائل بھوری رنگت کی حامل کھال اور اس کی سفید کونے والی جھاڑی والی دم اور اس کے کانوں کے پچھلے حصے میں سیاہ نشانات کی موجودگی ہی اس کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں۔

لومڑی کے حواس کی تیزی اسے شکار کرنے میں مدد گار رہتے ہیں۔ اپنی تیز بینائی اور اپنی غیر معمولی صلاحہت کی وجہ سے وہ چھوٹے شکار کی نقل وحرکت کا اندازہ کر کے فوری طوراپنے منہ کا لقمہ بنا لیتی ہے۔ اس کی نسلی افزائش کے لیے موسم بہار اہم ہے جب یہ دو سے چھ بچوں کو جنم دیتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں