الأثرياء يبنون غرف ثلجية داخل منازلهم ويخوتهم – تعبيرية رويترز

ریکارڈ توڑ گرمی کی لہروں سے بچنے کے لیے امیروں کی نئی عیاشی: تصاویر

امیر افراد کے گھروں، محلوں اور نجی کشتیوں کے اندر پرتعیش برفانی کمرے بنائے جانے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں گرمی کی ریکارڈ توڑ لہروں کے بڑھنے کے ساتھ ہی شدید درجہ حرارت سے بچنا اب صرف ایئر کنڈیشنرز یا ٹھنڈے علاقوں کے سفر تک محدود نہیں رہا کیونکہ امیروں نے اپنے گھروں اور کشتیوں کے اندر "برفانی کمرے" بنا کر ایک زیادہ پرتعیش طریقہ اپنایا ہے۔ اخبار "نیویارک ٹائمز" کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمرے برف باری کے ساتھ حقیقی سرما کے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔

برفانی کمرہ کیا ہے؟

برفانی کمرہ ایک بند جگہ ہوتی ہے جسے انتہائی کم درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے اور اسے جمی ہوئی برف اور برف باری سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ چھت سے برف کے گالے گرتے ہیں تاکہ صارف کو یہ احساس ہو کہ وہ برف کے گولے کے اندر ہے ۔ صارف کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ موسمِ سرما کے وسط میں ہے۔ یہ کمرے عام طور پر پرتعیش سپا سینٹرز کا حصہ ہوتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں یہ امیروں کے گھروں، محلوں اور نجی کشتیوں کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

نیا فیشن

یہ ٹیکنالوجی تقریباً ایک دہائی قبل ظاہر ہوئی تھی تو یہ انتہائی محدود تعداد میں دولت مند افراد تک ہی محدود تھی کیونکہ تیار کرنے والی کمپنیوں کو ایسی ٹیکنالوجیز ایجاد کرنے کی ضرورت تھی جو بند مقامات کے اندر برف بنانے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی اجازت دیں۔ لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ یہ کمرے ہر اس شخص کے لیے ایک دستیاب آپشن بننے لگے ہیں جو اس کی لاگت برداشت کر سکتا ہے۔ ان ٹھنڈے کمروں کی شروعات تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے ہوتی ہے اور کلائنٹ کی خواہش کے مطابق ماربل، قدرتی چٹانوں یا لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مختلف اشکال میں ڈیزائن کرنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ

پرتعیش کشتیوں اور ریزورٹس کے ڈیزائنرز کا خیال ہے کہ برفانی کمروں کی طلب صرف عیاشی سے وابستہ نہیں ہے بلکہ یہ ان علاجوں کی طرف بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کے عین مطابق ہے جو شدید گرمی اور انتہائی سردی کے درمیان تبدیلی پر انحصار کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ طریقے خون کی گردش کو تیز کرنے، سوزش کو کم کرنے اور پٹھوں کی بحالی کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ تاہم یاد رہے ان میں سے کچھ فوائد اب بھی سائنسی مطالعے کے مراحل میں ہیں۔ اس شعبے میں کام کرنے والے کہتے ہیں کہ برفانی کمرہ اب عیاشی کی انتہا کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ یہ اپنے مالکان کو اپنے گھروں کے اندر "موسمِ سرما" تخلیق کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ دولت مند امیر افراد گرمیوں کے شدید دنوں مںی بھی سردیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں