shah salman and urdgan

ترک صدر کی شاہ سلمان کو بہترین حج انتظامات اور عید کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے ٹیلی فون پرخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو حج کے موقع پربہترین انتظامات کرنے، حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے اور عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

سعودی عرب پریس ایجنسی'ایس پی اے' کےمطابق ترک صدر نے لاکھوں حجاج کرام کو حج کے موقع پر بہترین سہولیات فراہم کرنے پر شاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے بھی ترک صدر کو عید کی مبارک بادپیش کرنے کے ساتھ پورے عالم اسلام کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترک صدر کی طرف سے حج انتظامات کی تحسین پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتی رہے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں