حجاج کرام طواف افاضہ ادا کر رہے ہیں۔
حجاج کرام طواف افاضہ ادا کرتے ہوئے
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ خدمات اور حجاج کرام کو منظم رکھنے کے لیے ترتیب دیے گئے انتظامات کے تحت حجاج کرام نے طواف افاضہ ادا کیا۔
اس موقع پر حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو رہنمائی اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات سرگرم رہے تاکہ حجاج کی مثالی گروپ بندی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ وہ مناسک حج کو آسانی اور سہولت سے ادا کر سکیں۔
حجاج کے قافلے نصف شب بیدار ہوئے اور عید الاضحی کے پہلے دن کی فجر سے پہلے مزدلفہ کے سے منیٰ کی طرف روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے رمی جمرات کی۔ حجاج کرام نے گذشتہ دن عرفات میں وقوف کیا۔ وہاں سے وہ مزدلفہ روانہ ہوئے جہاں سے انہوں نے کنکریاں اکھٹی کیں۔