منیٰ میں خیموں کے شہر کا ایک منظر

حکومت پاکستان نے عازمین حج کی سہولت کے لئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول سنٹر قائم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول آفس قائم کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کنٹرول روم میں معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ گمشدہ حاجیوں یا گمشدہ سامان کی تلاش میں مدد کے لئے ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے ۔

نجی طور پر حج کے لئے جانے والے عازمین کے کسی بھی ممکنہ مسائل کی کڑی نگرانی اور ان کے حل کے لیے ایک علاحدہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

مختلف دیگر خصوصی یونٹس، جیسے کہ وہیل چیئر ڈیسک وغیرہ حاجیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں