کمانڈ سینٹر برائے حج سیکیورٹی

حج سکیورٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں نگرانی کے آٹھ ہزار کیمرے نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سکیورٹی نے مرکزی علاقے، مقدس دارالحکومت اور مقدس مقامات میں تقریباً 8,000 کیمروں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے۔ انہیں رئیل ٹائم نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات کو تقسیم کیا جس کا مقصد سکیورٹی کو برقرار رکھنا، ہجوم کو منظم کرنا اور حج سیزن کے دوران ٹریفک اور ہنگامی منصوبےکوعملی شکل دینا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

حج سکیورٹی فورسز کے سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس نے العربیہ کو بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک دھڑکتا دل ہے، جس نے ابتدائی مرحلے سے ہی جدید مراحل تک پہنچنے کے لیے تیاری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ضیوف الرحمان کو مناسک کی ادائی کے لیے پرامن اور پرسکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی

لیفٹیننٹ کرنل الکریدیس نے مزید کہا کہ "اس مرکز کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور وہ میدان میں موجود فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ مرکز کاموں کی تقسیم اور حقیقی وقت پر عمل کرنے کے لیے سکیورٹی کے شعبوں کے ساتھ قریبی اور براہ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں