حجاج کرام منیٰ کو الوداع کہہ رہے ہیں

حج کے آخری ایام، ضیوف الرحمان منیٰ کو الوداع کہنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آج بدھ کو حج کا آخری دن اور تیسرا یوم تشریق ہے۔ حجاج کرام نے آج تینوں جمروں پر رمی کے مناسک مکمل کرلیے ہیں۔

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف وداع کے لیے بیت اللہ کا رخ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی حجاج کرام منیٰ کو الوداع کہہ کر واپس لوٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

حجاج کرام منیٰ کو الوداع کہہ رہے ہیں

رمی جمرات کے بعد حجاج کے قافلے مناسک ادا کرنے اور اسلام کے پانچویں ستون کی تکمیل کے بعد منیٰ کو الوداع کہنے لگے ہیں۔ وہ سب کے سب اپنے گناہوں اور بداعمالیوں کو معاف کرا کے اپنے وطن واپس آنے کی امید کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔

الوداع حج

حجاج کرام منیٰ کو چھوڑ رہے ہیں مگران کے دل اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ اپنے ساتھ خوبصورت یادیں لے کرلوٹ رہے ہیں۔ ضیوف الرحمان کو امید ہے کہ فریضہ حج ان کی خطاؤں کی معافی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں