GsENIwWW8AEn0R6

حج 1446

سعودی عرب: حج 2025 کے سیزن کے لیے "سرجیکل روبوٹ" متعارف

انسانی جراحی کی مداخلت کی ضرورت کم ہو جاتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے رواں سال حج کے موقع پر "سرجیکل روبوٹ" کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جسے جدید ترین طبی تکنیکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ روبوٹ انتہائی باریک اور پیچیدہ جراحی انجام دینے کے لیے استعمال ہو گا۔ ان میں بالخصوص سینے کی جراحی، گردوں و مثانے کی راہ داریوں، رحم کی رسولیوں، آنتوں اور مقعد سے متعلق سرجریاں شامل ہیں۔

یہ سرجیکل یہ روبوٹ انتہائی اعلیٰ سطح کی درستی کے ساتھ کام کرتا ہے، جس سے انسانی ہاتھوں سے سرجری کی مداخلت کم ہو جاتی ہے۔ اسے ماہر سعودی سرجنوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔ یہ روبوٹ مریض کی صحت یابی کا وقت کم کرتا ہے، مریضوں کی سلامتی کو بہتر بناتا ہے، اور فراہم کی جانے والی طبی خدمت کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔

اسی طرح سعودی وزارت صحت نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حج سیزن کی تیاریوں کے تحت "پی ای ٹی-سی ٹی" (PET-CT) نامی جدید ترین ایکس رے مشین کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ وزارت سے وابستہ مغربی علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی مشین ہے، اور جدید طبی تصویر بندی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں