مسجد حرام

مکہ مکرمہ اندرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کر رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ڈاکٹر محمد القرنی نے تصدیق کی ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین حج مکمل تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، جب کہ اندرونِ ملک سے عازمین حج آج رات سے حرمِ مکی کی طرف روانہ ہو چکے ہیں تاکہ مناسکِ حج کی ادائیگی کی تیاری کر سکیں۔ ڈاکٹر قرنی مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں شاہی ادارے کے تحت نقل و حمل کے عام مرکز میں حج و عمرہ کے جنرل ڈائریکٹر ہیں۔

انھوں نے "العربیہ" سے گفتگو میں بتایا کہ بیرونِ ملک کے حجاج گزشتہ 36 دنوں کے دوران مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرتے رہے۔ اس دوران کسی بھی قسم کی ایسی صورتِ حال یا حادثہ پیش نہیں آیا جو حجاج کی آمد میں رکاوٹ بنے۔ اب اندرونِ ملک کے حجاج کی آمد کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جو آج رات سے لے کر 7 ذو الحجہ تک جاری رہے گا، اور اس دوران کل متوقع تعداد تقریباً 10 لاکھ حجاج پر پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر قرنی نے مزید بتایا کہ حجاج کی منیٰ روانگی کل شام آٹھ بجے سے شروع ہو کر آٹھ ذو الحجہ کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گی، اور اس دوران اندازاً 10 لاکھ حجاج مشعرِ منیٰ میں موجود ہوں گے۔ ان میں سے چھ لاکھ 50 ہزار حجاج کو براہِ راست مکہ سے مشعرِ عرفات کی طرف منتقل کیا جائے گا، اور ان کی آمد 8 ذو الحجہ کی صبح تین بجے سے قبل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ منیٰ سے عرفات کی طرف روانگی تین مختلف انداز کے نظامِ نقل کے ذریعے ہو گی۔ تین لاکھ 16 ہزار حجاج کو ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا، جب کہ دیگر سات لاکھ 20 ہزار حجاج کو مختلف اقسام کی ٹرانسپورٹ، بشمول روایتی بسوں، کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ ان سب کا صبح نو ذو الحجہ کو عرفات میں پہنچنا اور وہاں قیام یقینی بنایا جائے گا، اور یہ پوری کارروائی مرکز عام برائے نقل کی زیر نگرانی انجام پائے گی۔

مسجد حرام

انھوں نے واضح کیا کہ اس سال تقریباً 24,700 بسیں حجاج کی خدمت میں مصروف ہوں گی، جب کہ 2,500 بسیں ہنگامی حالات کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی فنی خرابی یا ضرورت کے وقت فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ اعداد و شمار اس مبارک ریاست کی ان عظیم کوششوں کا ثبوت ہیں جو گذشتہ حج کے اختتام کے فوراً بعد سے جاری ہیں، اور یہ تمام تر کوششیں سیکیورٹی اور خدمت کے تمام شعبوں کے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں