حجاج کرام دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری استعمال کرتے ہوئے

حج میں ’’ ہیٹ سٹریس ‘‘ کے واقعات میں 90 فیصد کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت صحت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 1446 ہجری کے حج سیزن کے دوران عازمین حج میں گرمی کے دباؤ (Heat Stress) کے واقعات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ یہ کامیابی صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کی ان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ یہ سعودی عرب کے ’’ ویژن 2030 ‘‘ کے تحت "صحت کے شعبے کی تبدیلی کے پروگرام" اور "ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام" کے اہداف کے مطابق ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد عازمین حج کو بحفاظت اور صحت کے ساتھ مناسک ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کمی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے، صحت سے متعلق آگاہی کو تیز کرنے اور صحت کے نظام اور حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے نتیجے میں آئی ہے۔ ان اقدامات نے حجاج کرام کی صحت کو گرمی کے دباؤ سے بچانے اور انہیں آسانی اور اطمینان سے مناسک ادا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں