Muslim pilgrims arrive at King Abdul Aziz International Airport in Jeddah, ahead of the Hajj pilgrimage in Mecca, on May 10, 2024. (AFP/File)
دو سو سے زائد پروازوں کے ذریعے 52 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
سرکاری حج کوٹہ کا 44 فیصد مکمل، نجی حج سکیم بھی جاری
پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے 52,000 سے زائد پاکستانی عازمین 200 سے زائد پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے لیے 135 اور جدہ کے لیے 72 پروازوں کے ذریعے اب تک 52,195 پاکستانی عازمین مملکت پہنچے ہیں۔
وزارت نے کہا، "سرکاری حج کوٹہ کا 44 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان حج مشن کے 1090 اہلکار میدان میں سرگرم ہیں۔ نجی حج سکیم کے تحت بھی 12,111 پاکستانی عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔