null
مصر قبطی رہ نما کا اخوان کے ضلعی عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کا اعلان
اخوان کی سیاسی پارٹی کے صدر کے کا چناؤ 09 نومبر کو ہو گا
العربیہ ٹی وی کے مطابق قبطی رہ نما کا اخوان المسلمون کی سیاسی پارٹی کے کسی اہم عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان ملک کے سیاسی حلقوں کے لیے ایک حیران کن فیصلہ ہے کیونکہ ماضی میں قبطی عیسائی اور اخوان المسلمون کے درمیان کوئی خاص قربت نہیں رہی ہے۔
خیال رہے کہ اخوان المسلمون کے سیاسی بازو 'حریۃ والعدالۃ' کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے لیے چناؤ آئندہ ماہ نو نومبر کو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق الجیزہ ضلع سے تعلق رکھنے والے قبطی رہ نما ناھید لمعی جورجیوس نے جماعت کے سیکرٹری کے عہدے کے لیے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے جماعت کے پاس اب دو کے بجائے تین امیدوار سامنے آئے ہیں۔ ان میں خاتون امیدوار ایمان علی محمد اور علی خفاجی بھی شامل ہیں۔