null
سعودی عرب میں ایک ارب ریال مالیت کی منشیات ضبط
وزارت داخلہ نے انسداد منشیات کی رپورٹ جاری کر دی
جنرل الترکی نے منشیات اور سکون آور ادویہ کا پھیلاؤ روکنے کے لئے خلاف بنائی گئی سیکیورٹی فورس کی پانچ مہینوں [جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان اور رمضان] کے کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے 762 افراد کو منشیات کا دھندہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس کارروائی میں ان کے پاس سے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کی گئیں۔
وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ اداروں نے شوال، ذی القعدہ اور ذی الحجہ سن 1433ھ میں 634 منشیات فروش گرفتار کئے۔ ان میں دو سو سات سعودی، 174 یمنی جبکہ 253 ملزمان کا تعلق 32 مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔
منصور الترکی نے بتایا کہ ان ملزموں سے پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں 886,316,219 سعودی ریال بنتی ہے۔
یاد رہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران سمگلروں سے ان کی مدبھڑ بھی ہوتی رہی، جن میں 12 سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ دو سرکاری اہلکار شہید ہوئے۔ آپریشن میں متعدد منشیات سمگلر بھی زخمی ہوئے۔