null
جدہ میں سعودی نوجوان جوڑے کی غیر روایتی شادی
ٹریڈ سینٹر کا افتتاح، سعودی نوجوان کا بیاہ
دولہا اور دلہن کے دوستوں کے مطابق سعودی نوجوان نے جنوبی جدہ کے ایک تجارتی مرکز میں اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنا کر زندگی بھر کے لئے اپنا لیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے ساحلی شہر میں فرانس کے قونصل جنرل لوئی پلان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی نوجوان نے دلہن کو روایتی منگنی یا پہلے سے تعارف کے بغیر زندگی کی ساتھی بنا کر سعودی معاشرے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجواں نے اپنی موجودہ شریک حیات سے سر راہ ملاقات کے بعد اس کے گھر کی راہ لی اور ان کے والدین سے رشتہ مانگ لیا۔ دلہن کے والدین نے نوجوان کو 'ہاں' کہ کر سعودی معاشرے میں ایک غیر روایتی شادی کی راہ ہموار کر دی۔
غیر روایتی دولہا بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے سعودی نوجوان نے فرانس سے تعلیم حاصل کی اور وہ فارغ اوقات میں تجارتی مرکز کے ایک سیکشن میں ملازمت کرتے تھے، تاہم اب وہ ایک کمپنی میں انتظامی افسر ہیں۔