Your browser doesn’t support HTML5 video
برازیل خوراک نما پیکنگ میں ہمبرگر کی فروخت کی مقبولیت میں اضافہ
ماحول دوست ایجاد سے ری سائیکلنگ کا خرچ کم ہو گا
پیکنگ کے لئے استعمال کیا جانے والا کاغذ سفید رنگ کا ہے اور اس کا اپنا کوئی ذائقہ نہیں۔ نظام انہضام پر اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ ریستوران کے مطابق اس منفرد ایجاد کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کے من پسند برگر کا کوئی بھی حصہ کوڑے کی ٹوکری میں نہیں جاتا بلکہ صارف سارے کا سارا برگر انجوائے کرتا ہے۔
بوب نامی ریستوران نے متعلقہ اداروں سے منفرد ایجاد پیش کرنے کی اجازت چاہی، ابتدائی طور پر فاسٹ فوڈ کے لئے ریستوران جانے والے صارفین خوراک نما پیکنگ کو برگر کے ساتھ کھانے میں پس و پیش سے کام لیتے رہے ہیں تاہم جلد ہی وہ اس ماحول دوست اقدام کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے پر تیار ہو گئے۔
خوراک نما پیکنگ میٹریل میں ہمبرگر انجوائے کرنے والے صارفین کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دو ہفتوں سے دیکھی جا رہی ہے۔