Your browser doesn’t support HTML5 video
میچ کے دوران مخالف فٹبالر کی ٹکر سے کھلاڑی ہلاک
واقعہ انڈونیشئین پریمیر لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا
خطرناک کھیل کے دوران کھلاڑیوں کو شدید اور جان لیوا چوٹیں آنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن فٹبال جیسے بے ضرر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کی جان چلے جان یقینا ناقابل یقین واقعہ ہے۔ تاہم ایسا ہی دہشت ناک واقعہ انڈونیشئین پریمیر لیگ کے فٹبال میچ کے دوران پیش آیا جس میں گول کیپر سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہونے والا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق میچ کے دوران پیش آنے والے اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جسے دیکھنے والے رنج و غم سے بھرپور تبصروں کے ساتھ ایک دوسرے کو ارسال کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں پیرسیراجا کلب کے سٹرائکر عکلی فئیروز گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کی ڈی میں داخل ہوتے ہیں تو سیگلی کلب کے گول کیپر ہوا میں اچھل کر فئیروز کی گول کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہیں، اس دوران گول کیپر کے نوکلے جوتے فئیروز کے جسم میں پیوست ہوتے ہیں اور وہ میدان سے باہر چلے جاتے ہیں، جہاں وہ بقایا میچ دیکھتے رہے، تاہم بعد میں اندرونی زخم کے علاج کی خاطر ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔