سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف: فائل فوٹو

سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے خوشخبری

وزٹ ویزا ایک سال کی مدت تک بڑھایا جا سکے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو وزٹ ویزہ پر ان سے ملنے آنے والے رشتہ دار اگر چاہیں تو اپنے وزٹ ویزا میں توسیع کرا کر پورا سال سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حکم نامہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف نے چاند رات کے موقع پر جاری کیا۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 28 جون کے بعد ویزوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس جنرل سليمان بن عبدالعزيز اليحيى نے واضح کیا کہ وزٹ ویزے پر آئے جن غیر ملکیوں کے ویزے ختم ہونے والے ہیں، ان کیلئے لازم ہے کہ وہ توسیع کی درخواست پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرائیں۔ ایسا نہ کرنا ویزا قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں