Your browser doesn’t support HTML5 video

شاہ عبداللہ اور یمنی صدر کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کے ساتھ علاقے کی صورتحال اور بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے منگل کے روز اپنے مراسلے میں بتایا کہ شاہ عبداللہ اور یمنی صدر کی ملاقات جدہ کے شاہی محل میں ہوئی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے افق تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز تعاون کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی دونوں رہنماٶں نے خصوصی گفتگو کی۔

یاد رہے کہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی منگل کے روز جدہ پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال سعودی ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

اس موقع پر مکہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر حج ڈاکٹر بندر حجاز، وزیر مہمانداری، جدہ میں یمن کے قونصل جنرل السفیر علی العیاشی اور سفارتخانے کا عملہ بھی موجود تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں