پیرس میں تل ابیب سفارتخانے کے باہر اسرائیلی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء مظاہرہ کر رہے ہیں

اسرائیل نواز ریلی کے موقع پر پیرس میں بلوا پولیس تعنیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جمعرات کے روز اسرائیل کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ غزہ میں 25 دن پہلے شروع ہونے والی اسرائیل جنگ کے بعد سے یہ پہلی بڑی اسرائیل نواز ریلی ہے۔ ہزاروں افراد اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ریلی میں شریک ہوئے۔

یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تواتر سے ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ فرانسیسی حکومت جیوش ڈیفنس لیگ پر پابندی عاید کرنے والی ہے۔ جیوش لیگ کے جنگجو غزہ کی حمایت میں نکلنے والے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر یہودی معبدوں کی پہرے داری کرتے رہے ہیں تاہم ان پر فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلیوں میں اشتعال پیدا کرنے کا الزام عاید کیا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے مغربی یورپ میں فرانس ایسا ملک ہے کہ جہاں پر سب سے بڑی یہودی اور مسلم آبادی مقیم ہے اور غزہ جنگ کی وجہ سے ان کے درمیان کشیدگی عروج پر دکھائی دیتی ہے۔

جمعرات کو اسرائیل کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے منتظم راجر کوکیمن نے کہا کہ اپنے شہریوں کا دفاع اسرائیل کا حق بلکہ فریضہ ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ برنیڈ کیزینیو نے کہا کہ 'مسائل پیدا کرنے والی تنظیمیوں' پر پابندی بھی عاید کی جا سکتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں