قطری پائیلٹ نے مسافر طیارے میں ڈیوائس کے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی۔ [ رائیٹرز]

برطانوی جنگی طیارے نے قطری مسافر طیارہ اتار لیا

پائیلٹ کے انتباہ کے بعد مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر برطانوی فضائیہ کی فوری کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے شاہی فضائیہ کے ایک جنگی طیارے نے قطر ائیر ویز کی ایک مسافر پرواز کو گھیرے میں لے کر بحفاظت مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر اتار لیا ہے۔

مانچسٹر ایوننگ نیوز کی اطلاع کے مطابق قطری طیارے کے پائیلٹ نے مبینہ طور پر پرواز میں ایک ممکنہ ڈیوائس کے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اس کو برطانیہ کے جیٹ طیارے نے گھیرے میں لے لیا۔

گریٹ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈیوائس کا خطرہ واقعی حقیقی تھا۔مسافر پرواز کو اتارنے کے دوران مانچسٹر کے ہوائی اڈے کو مختصر وقت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ معمول کے مطابق کام کرتارہا تھا۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ٹائفون طیارے کو قطری مسافر طیارے کے پائیلٹ کی درخواست پر فوری طور پر بھیجا گیا تھا۔اس نے قطری طیارے کو مانچسٹر کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتار لیا ہے اور اب سول حکام اس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں