Your browser doesn’t support HTML5 video
عراق کے ساتھ سرحد پر جھڑپ، تین سعودی محافظ جاں بحق
شمالی صوبے کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ
سعودی عرب کے عراق کے ساتھ واقع بارڈر پر دہشت گردوں کے حملے میں تین سرحدی محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں ایک افسر بھی شامل ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے عراق کے ساتھ واقع شمالی صوبے کے سرحدی علاقے میں سعودی محافظوں کی گشتی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ یہ واقعہ سرحدی علاقے آرار کے نزدیک پیر کو علی الصباح ساڑھے چار بجے پیش آیاہے۔
سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا ہے اور انھوں نے حملہ آوروں کا محاصرہ کر لیا۔اس دوران ایک حملہ آور نے بارود سے بھری بیلٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ خود مارا گیا ہے اور سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
اسی بارے میں
-
سعودی عرب، عراق میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر تیار -
سعودی عرب: 16 شامیوں سمیت 135 دہشت گرد گرفتار -
سعودی عرب :منشیات کے دھندے میں ملوّث 392 افراد گرفتار -
سعودی عرب: ریستوران میں عورتوں کے آنے پر پابندی نہ لگائیں -
سعودی عرب میں دہشت گردی کی سازش ناکام، 33 گرفتار -
سعودی عرب کے الاحساء شہر میں فائرنگ، پانچ ہلاک