قبطی مسیحی فرقہ مصر کی مجموعی آبادی کے دس فیصد پر مشتمل ہے
مصر: گرجا گھر کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک
قبطی گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں قائم ہے
مصری پولیس کے اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ پولیس اہلکار منگل کے روز ایک قبطی مسیحیوں کے گرجا گھر کے باہر حفاظت کے لیے مامور تھا۔ یہ گرجا گھر دارالحکومت کے جنوب میں اہک شہر میں قائم ہے۔
پولیس اہلکار گولی لگنے کے فوری بعد موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔ حملہ آوروں نے اپنے چہروں کو نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔ بدھ کے روز سے قبطی مسیحی فرقے کے گرجا گھروں کی نگرانی اور حفاظت سخت کر دی گئی تھی۔
قبطی مسیحی فرقہ مصر کی مجموعی آبادی کے دس فیصد پر مشتمل ہے۔ واضح رہے مصر کی آبادی پچاسی ملین ہے۔ یہ مسیحی فرقہ بالعموم امن پسندی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔
مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوجی سربراہ کے ہاتھوں برطرفی کے بعد سے مصر میں غیر معمولی صورت حال ہے۔ تاہم اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ساتھ اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نہ ہی مسیحیوں کے خلاف کسی کارروائی کا وہ حصہ ہے۔
اسی بارے میں
-
خواتین 'حیا دار' لباس پہن کر چرچ آئیں: مذہبی پیشوا -
مصری سیاسی جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب -
شاہ عبداللہ کے بعد قبطی چرچ کا بھی مصری فوج کیلے اعلان حمایت -
مصر الأنبا تواضروس قبطی چرچ کے نئے روحانی پیشوا منتخب -
مصر قبطی رہ نما کا اخوان کے ضلعی عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کا اعلان -
فیلڈ مارشل السیسی کی قبطی عیسائی پوپ سے ملاقات