Your browser doesn’t support HTML5 video
حوثیوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات 'العربیہ' کو موصول
یمن میں ایران نواز اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کےخلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کُن طوفان' آپریشن کی تفصیلات ’العربیہ‘ نیوز چینل کو موصول ہوئی ہیں۔
العربیہ ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف سعودی حکومت کے فوجی آپریشن میں 100 جنگی طیارے اور ایک لاکھ 50 ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن میں خلیجی ممالک، مصر اور پاکستان کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن میں 30 لڑاکا طیارے مہیا کیے گئے ہیں۔
قطر نے 10، کویت نے 15، بحرین نے بھی 15 اور اُردن نے چھ جنگی طیارے فراہم کیے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان اور مصر کے جنگی طیارے اور بحری جنگی جہاز بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ مراکش نے بھی چھ جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سوڈان تین جنگی طیاروں کے ساتھ اس آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری میں حوثیوں کے کئی فوجی اڈے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک کردیے کئے گئے ہیں۔ فضائی آپریشن میں حوثیوں کے زیرقبضہ الدیلمی فوجی اڈہ، چار جنگی طیارے، اڈے پر نصب میزائلوں کی تمام بیٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔ صعدہ گورنری میں مران ڈائریکٹوریٹ میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ وہاں پر حوثیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کررکھا تھا جسے تباہ کیا گیا ہے۔
اسی بارے میں
-
سعودی عرب کا یمن میں حوثیوں کے خلاف ''فیصلہ کن طوفان'' -
حوثیوں کا حملہ، یمنی صدر بدستور عدن میں موجود -
یمنی حوثیوں کا تعز کے مرکزی ہوائی اڈے پر قبضہ -
یمن: مساجد پر خودکش بم حملے، 141 افراد ہلاک -
حوثیوں نے وزیراعظم اور حکومتی عہدیداروں کی نظر بندی ختم کردی -
حوثیوں کا یمن میں فارسی تعلیم وثقافت کے فروغ کا اعلان