Your browser doesn’t support HTML5 video
پمفلٹس کے ذریعے یمنی شہریوں کو ایرانی توسیع پسندی کی وارننگ
یمن میں سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن "فیصلہ کن طوفان" میں جنگی طیاروں کے ذریعے بعض شہروں میں پمفلٹس بھی گرائے گئے ہیں جن میں یمنی شہریوں کوبتایا گیا ہے کہ ایران حوثیوں کی مدد کر کے یمن پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی مدد سے گرائے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں اور سابق صدرعلی صالح کے وفاداروں کے خلاف جاری فوجی آپریشن یمن کی سلامتی اور ملک کی وحدت کی خاطر ہو رہا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد ایران نواز حوثیوں اور حکومت مخالف سابق صدر علی صالح کی توسیع پسندی کو روکنا ہے۔
پمفلٹس میں یمنی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ فوجی آپریشن میں حوثی باغیوں کے خلاف عالمی اتحاد کی مدد کریں اور حوثیوں کی غیرآئینی حکومت کے ساتھ تعاون سے گریز کیں تاکہ حوثیوں پر اندرون اور بیرون ملک سے دبائو ڈال کرانہیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
جنگی طیاروں کے ذریعے یمنی شہروں میں گرائے گئے اشتہارات میں خبردار کیا گیا ہے کہ حوثی شہریوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اس لیے شہریوں کو حوثی باغیوں کی مدد کے بجائے ملک کی آئینی حکومت کی کھل کر حمایت کرنا ہوگی۔
اسی بارے میں
-
ایران کی سعودی عرب کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی -
سعودی اتحادیوں کے حوثیوں کی میزائل تنصیبات پر حملے -
علی صالح کی جماعت کا جنگ بندی کے لیے قراداد کا خیرمقدم -
یمن: 15 ہزار فوجیوں کا ہادی حکومت سے اظہارِ وفاداری -
آپریشن سے قبل حزب اللہ جنگجوئوں کی یمن منتقلی کا انکشاف -
یو اے ای، قطر کی جانب سے چار امدادی طیارے یمن روانہ