بحرین میں خلیج تعاون کونسل کے قائدین اجلاس میں شریک ہیں۔
یمن آیندہ ماہ جی سی سی کی رُکنیت کے لیے درخواست دے گا
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت آیندہ ماہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی رُکنیت کے حصول کے لیے درخواست دے گی۔
یہ بات یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''ہم آیندہ ماہ سعودی عرب میں یمن کی جی سی سی میں شمولیت کے لیے منصوبہ پیش کریں گے''۔