Your browser doesn’t support HTML5 video
"حملوں کا منصوبہ شام میں بنا، مزید حملوں کی توقع ہے"
تین دنوں میں 150 اسلامی حلقوں پر چھاپے مارے جا چکے ہیں
فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند دنوں یا ہفتوں کے اندر فرانس پر پیرس جیسے نئے حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم طویل عرصے تک اس خطرے کے سائے میں زندگی گزاریں گے۔"
مینوئل والس نے کہا کہ پیرس حملوں کا 'اہتمام اور منصوبہ بندی شام میں کی گئی۔' انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ان حملوں کی منصوبہ بندی کا علم تھا۔ "صرف فرانس ہی نہیں پورے یورپ میں ایسے ہی حملوں کی تدابیر سوچی جا رہی ہیں۔"
اتوار کے روز فرانسیسی لڑاکا طیاروں کے شام میں داعش کے مضبوط ٹھکانوں پر شدید حملوں کے بعد انہوں نے 'فرانس کے نئے ردعمل' کا بھی عندیہ ظاہر کیا ہے۔
150 اسلامی حلقوں میں چھاپے
فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز پیرس میں ہونے والے خونریزی کے بعد سے ابتک پولیس نے اسلامی حلقوں میں 150 چھاپے مارے ہیں۔
لیون شہر کے وسط مشرقی علاقے سے اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط کئے جانے والے اسلحہ میں راکٹ لانچرز، بلٹ پروف جیکٹس، کئی پستول اور کلاشنکوف گنز شامل تھیں۔
فرانس میں نافذ ہنگامی صورتحال کے بموجب پولیس کو دسیوں چھاپے مارنے کا اختیار حاصل ہے۔