ھنیہ
اسرائیل کو کسی طور غزہ میں نہیں گھسنے دیں گے : اسماعیل ہنیہ
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعہ کے روز باور کرایا ہے کہ حماس نئی جنگ نہیں چاہتی مگر وہ غزہ پٹی کی اراضی میں اسرائیلی چڑھائی کی اجازت نہیں دے گی۔
غزہ پٹی کے وسطی شہر دیر البلح کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہنیہ کا کہنا تھا کہ " ہم اگرچہ کسی نئی جنگ کو دعوت نہیں دے رہے تاہم ہم کسی طور بھی اپنے گھروالوں اور اپنی غزہ پٹی پر ان (اسرائیلی) حملوں اور تسلط کی اجازت نہیں دیں گے"۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج "سرنگوں کی تلاش کا بہانہ بنا کر غزہ کی اراضی میں سو یا ڈیڑھ سو میٹر تک اندر گھس آتی ہے"۔
اسی بارے میں
-
اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا -
غزہ: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ -
نیٹو کی اسرائيل کو "سرکاری بیورو" کی اجازت -
گولان کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوسکتی : سلامتی کونسل کا اسرائیل کو جواب -
میرے لوگوں کو آزاد کردو: فلسطینی سفیر کی سلامتی کونسل میں دھائی -
گولان ہمیشہ کے لیے اسرائیل کا حصہ ہے : نیتن یاہو