turkertan

چین کی عدالت سے معلم قرآن کو20 سال قید کی سزاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چین کے مشرقی ترکستان کے علاقے کی ایک مقامی عدالت نے قرآن پاک کی تعلیم دینے پر ایک مقامی عالم دین کو بیس سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چینی عدالت نے ایک ضعیف العمر معلم قرآن 90 سالہ الشیخ عبدالسلام کو طلباء کو قرآن پاک پڑھانے کے ’جرم‘ میں بیس سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالسلام گذشتہ 25 سال سے تدریس قرآن پاک کے جرم میں ملوث ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے عمررسیدہ معلم قرآن کو قید کی سزا دیے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

خیال رہے کہ مشرقی ترکستان میں مسلمانوں پر مذہبی قدغنوں کا معاملہ ذرائع ابلاغ میں اکثر زیر بحث رہتا ہے۔ ترک حکومت پر الزام ہے کہ وہ مسلمان باشندوں کی مذہبی رسومات کی ادائی میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے نماز روزہ جیسی عبادتوں سے بھی روک رہی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں