Your browser doesn’t support HTML5 video

مسجد حرام کرین حادثہ کیس تحقیقات کے بعد عدالت کے سپرد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ برس مسجد حرام میں کرین کے حادثے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد معاملہ فوج داری عدالت کے سپرد کردیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے مقامی صحافتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد حرام میں کرین حادثہ کیس کی تحقیقات کے بعد کیس مخصوص فوجی داری عدالت کو سپرد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں کم سے کم 107 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اخبار ’الریاض‘ کے مطابق کرین حادثے کی آٹھ ماہ تک تحقیقات جاری رہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معاملہ عدالت کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت پیش آئند ایام میں کیس کی سماعت شروع کرے گی۔ سماعت کے دوران حادثے میں نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزمان میں مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کی ذمہ دار کمپنی کے انجینیر اور منصوبوں کے نگران شامل ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں