A Saudi Aramco employee sits in the area of its stand at the Middle East Petrotech 2016, an exhibition and conference for the refining and petrochemical industries, in Manama, Bahrain, September 27, 2016. REUTERS

سعودی آرامکو اور ترک فرموں میں مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سمجھوتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے منگل کے روز ترکی کی اٹھارہ فرموں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ان کے تحت یہ فرمیں تعمیرات ،بجلی کی پیداوار اور متعلقہ خدمات سے متعلق آرامکو کے مستقبل کے منصوبوں میں بولیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین نصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''مفاہمت کی یادداشتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید کاروباری مواقع کو ترقی دینے میں مدد ملے گی اور ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے ترکی کی فرموں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں''۔

اس سے پہلے انھوں نے استنبول میں منعقدہ عالمی توانائی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو آیندہ ایک عشرے کے دوران تین سو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے اور مستقبل میں گیس سے متعلق منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں