Hamza Bin Osama bin Laden

اسامہ بن لادن کے بیٹے کے مصر میں داخلے کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے (حمزہ؟) کے ملک میں داخلے کی تردید کردی ہے۔

مصری روزنامے الیوم 7 نے ایک عہدہ دار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسامہ کا بیٹا جمعہ کی شب قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ایک مسافر طیارے کے ذریعے قاہرہ پہنچا تھا مگر اس کو سکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں