USA Department of State

شامی اپوزیشن کو طیارہ شکن دستی میزائل فراہم نہیں کر رہے: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن شامی اپوزیشن کے جنگجوؤں کو طیارہ شکن دستی میزائل MANPAD SYSTEM)) فراہم نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور وہ شام میں اس نوعیت کے ہتھیاروں کے داخلے پر تشویش رکھتی ہے۔

اس سے قبل روس نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ شامی اپوزیشن کو مسلح کرنے پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق امریکی فیصلہ ان طیارہ شکن میزائلوں کے شام بھیجے جانے کا راستہ کھول دے گا.. اور یہ وہاں موجود روسی افواج کے لیے براہ راست خطرے کا باعث ہوگا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں