سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الریاض میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے نائب مشیر کی 19 اپریل کو ملاقات کی فائل تصویر ۔
سعودی نائب ولی عہد سے امریکی صدر کے ایلچی کی ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ملاقات کی ہے۔
انھوں نے ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ سمیت مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔