Your browser doesn’t support HTML5 video
سعودی عرب کا عنقریب سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے جلد ہی ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے سیاحوں کی خدمت میں خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ صحت کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے ’العربیہ‘ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کے لیے 2.7 ارب ریال مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاک آئل کمپنیاں’ارامکو‘ اور ’ٹوٹل‘ نے 10 کروڑ ڈالر کی سماجی خدمات بھی انجام دی ہیں۔
اس موقع پر شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے جلد ہی خصوصی سیاحتی ویزہ جاری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2016ء کے دوران مجموعی طور پر 10 ملین ویزے جاری کیے گئے۔
شہزادہ سلطان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ 2017ء میں 7 مزید عجائب گھر کھولے جائیں گے۔