Your browser doesn’t support HTML5 video
یمنی فوج کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ جمہوری محل پر دھاوا
یمن کی قومی فوج نے جنوب مغربی شہر تعز میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ری پبلکن (جمہوری) محل پر سوموار کے روز دھاوا بول دیا ہے اور اس کے مغربی جانب واقع بیشتر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز نے جمعے کے روز تعز میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ تزویراتی اہمیت کے حامل اس جمہوری محل کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ تب سے ان کی حوثی باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
تعز کے شہری ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج نے اس محل کے آس پاس واقع تزویراتی اہمیت کے حامل علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور لڑائی میں اٹھارہ حوثی جنگجو مارے گئے ہیں۔
قبل ازیں تعز میں یمنی فوج کے کمانڈر میجر جنرل خالد فضل نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی فورسز ری پبلکن محل پر مکمل قبضے سے چند میٹر کی دوری پر ہیں۔