الشرطة الفرنسةي في مكان اطلاق نار مسجد افينيون

فرانس مسجد کے سامنے فائرنگ سے 8 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے جنوب مشرق میں اتوار کی رات ایک مسجد کے باہر فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ سرکاری استغاثہ نے واقعے میں دہشت گردی کے پہلو کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق 10:30 بجے دو افراد مذکورہ مسجد کے قریب ایک گاڑی سے باہر آئے اور لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر ڈالی۔

سرکاری استغاثہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ اُسی شاہراہ پر پیش آیا جس پر مسجد واقع ہے مگر جو کچھ بھی ہوا اس کا کسی طور مذہبی عوامل سے تعلق نہیں اور دہشت گردی کا پہلو بھی خارج از امکان ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں