billistic
سعودی فورسز نے حوثیوں کا طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے چلایا گیا ایک بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ میزائل سعودی عرب کے مغربی صوبے طائف کی جانب داغا گیا تھا۔
سعودی ذرائع کے مطابق فضائی دفاعی فورسز نے حوثی باغیوں کے اس میزائل کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کیا ہے اور اس کے ٹکڑے ایک غیر آباد علاقے میں گرے ہیں۔
دریں اثناء عرب اتحاد کے ایک لڑاکا طیارے نے یمن میں میزائل داغنے والے پیڈ کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔