Qatar Bank
قطر سنٹرل بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 ارب 40 کروڑ ڈالرز کی کمی
قطر کے مرکزی بنک کے بین الاقوامی زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ماہ جون میں چار عرب ممالک کی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں دس ارب چالیس کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔
قطر کے مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ سب سے کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے پانچ جون کو قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔اس کے بعد بعض بین الاقوامی بنکوں نے قطری بنکوں کے ساتھ کاروباری روابط منقطع کر لیے تھے اور قطر سے بعض غیرملکی کمپنیوں اور فرموں نے اپنا سرمایہ واپس لے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔