ماضی میں داغے گئے بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے
سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، یمن میں لانچنگ پیڈ تباہ
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے یمن سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضاء میں تباہ کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ ہے مطابق ہفتے کو یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغا جسے خمیس مشیط کی فضائی حدود میں تباہ کردیا گیا ہے۔
’العربیہ‘ چینل کے ایک ذریعے کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ایک کارروائی کے دوران یمن میں میزائل حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ایک لانچنگ پیڈ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سعودی عرب پر یمنی علاقوں سے بیلسٹک میزائل حملے کی حالیہ ناکام کوشش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے جلو میں کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران، یمنی باغیوں کو میزائل اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہفتے کو یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے زیر استعمال ایک بغیر پائلٹ کے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ واقعہ الجوف گورنری میں پیش آیا۔ رواں ہفتے میں اپنی نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے المتون ڈاریکٹوریٹ کے حام محاذ پر تصاویر اتارنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔
اسی بارے میں
-
یمنی باغیوں کی حج سیزن تاراج کرنے کی ناپاک سازش ناکام بنا دی گئی -
سعودی فورسز نے حوثیوں کا طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا -
حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ -
یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ’ننگی جارحیت‘ قرار -
یمن کی باغی ملیشیا کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام -
سعودی شہر اَبہا پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ