سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنان کے مسیحی لیڈر سمیر جعجع ملاقات کررہے ہیں۔
جدہ: سعودی ولی عہد سے لبنان کے مسیحی لیڈر سمیر جعجع کی ملاقات
سعودی عرب کے ولی عہد ، اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں لبنانی فورسز کے لیڈر سمیر جعجع نے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق انھوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔