فٹ بالر حمادة السيد

داعش سے تعلق کے الزام میں مصری فٹ بالر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی حمادۃ السید کو حراست میں لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسوان فٹ بال کلب کے کھلاڑی حمادۃ السید کو سپریم سیکیورٹی پراسیکیوٹر نے پندرہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ حمادۃ السید پر جزیرہ نما سیناء میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ساتھ وابستگی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مصری پراسیکیوٹر کی طرف سے عاید کردہ الزامات کی چارج شیٹ میں کہ کہا گیا ہے کہ حمادۃ السید ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم دہشت گردوں میں شامل جو ملک کی حساس تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر خونی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسوان سپورٹس کلب کے چیئرمین حسن عبدالقادر نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ کلب کا ایک رکن اور سینیر کھلاڑی حمادۃ السید پراسرار طور پر غائب ہے۔ اس کی اہلیہ نے کلب کی انتظامیہ کو بتایا کہ حمادۃ کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اس کے بعد اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔

سلوان کلب کی انتظامی کونسل کے رکن مصطفیٰ امین نے انکشاف کیا ہے کہ فٹ بالر حمادۃ السید کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔ اس پر جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں